معیشت / کاروباری دنیا
پاکستانی روپیہ ڈالر اور دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں مزید مضبوط
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی روپیہ نے جمعہ کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں مزید بہتری دکھائی، انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے ابتدائی گھنٹوں میں قدر میں ڈالر کے مقابلے صفر اعشاریہ 11 فیصد اضافہ ہوا۔
صبح تک روپیہ 277.65 روپے پر ٹریڈ ہو رہا تھا، جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 0.31 روپے کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔عالمی سطح پر امریکی ڈالر 13 ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب رہا کیونکہ سرمایہ کاروں نے فیڈرل ریزرو کے شرح سود کے امکانات کا جائزہ لیا۔ یورپ میں غیر یقینی صورتحال نے یورو کو دباؤ میں رکھا جبکہ بٹ کوائن 100000 ڈالر کی سطح کے قریب منڈلاتا رہا۔