نازیبا ویڈیوز کیسے لیک ہوئیں، متھیرا نے بتا دیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماڈل و ٹی وی میزبان متھیرا نے اپنی وائرل ہونے والی اپنی نازیبا ویڈیوز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیوز پہلی بار 2021 میں پھیلائی گئی تھیں۔
متھیرا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی جعلی نازیبا ویڈیوز پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیوز 2021 میں پہلی بار منظر عام پر آئی تھیں جو جھنگ کے ایک آدمی نے ایڈٹ کر کے بنائی تھیں اور اسے 2 ہزار روپے کے عوض فروخت کرتا رہا۔ متھیرا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس وقت وفاقی تحقیاتی ادارے (ایف آئی اے) میں شکایت کی تھی، جس پر مذکورہ شخص گرفتار بھی ہوا تھا۔