متنازع بیان: پی ٹی آئی قیادت کی تشویش پر عمران خان کا بشریٰ بی بی کو سیاست سے دور رہنے کا حکم
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے متنازع بیان دینے پر اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سیاست سے دور رہنے کا حکم دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بشریٰ بی بی کی جانب سے متنازع بیان سامنے آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی سینیئر قیادت نے تشویش کا اظہار کیا تھا، جس کا عمران خان نے فوری نوٹس لیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی اکثریت نے بشریٰ بی بی کے بیان سے خود کو الگ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کی جانب سے بشریٰ بی بی کو کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی معاملے سے قبل پارٹی قیادت سے مشاورت کریں۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی 24 نومبر کے احتجاج کا حصہ ہوں گی، مگر ان کا مرکزی کردار نہیں ہوگا۔
دوسری جانب متنازع بیان سامنے آنے کے بعد تنقید شروع ہونے پر بشریٰ بی بی نے مشعال یوسف زئی کے ذریعے عمران خان کو پیغام پہنچانے کی کوشش کی، تاہم انہیں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کا پیغام ایڈیٹ کرکے اپ لوڈ ہوا، لیکن سوال یہ ہے کہ اتنی بڑی غلطی کو کیسے نظر انداز کیا گیا۔