بلوچستان میں یہ چھٹا فوجی آپریشن ہوگا، حکمرانوں کو اندازہ نہیں کہ وہ کس ڈگر پر چل پڑے ہیں، غلام نبی مری


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن غلام نبی مری حکومت اور اسٹیبشلمنٹ کو چاہیے تھا کہ وہ موجودہ حالات میں بلوچستان میں فوجی آپریشن کا اعلان کرنے کے بجائے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مل کر مفاہمت کا اعلان کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر ملکی خبرارساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غلام نبی مری نے کہا ہے کہ پاکستان بننے سے اب تک بلوچستان میں یہ چھٹا فوجی آپریشن ہوگا۔ حکمران اور فوجی قیادت خود سوچیں کہ ان آپریشنز کا کیا فائدہ اور کیا نقصان ہوا ہے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پہلے ہی اس طرح کے فوجی آپریشنز جاری ہیں۔ لوگوں کو جبری طور پر لاپتا کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے صوبے میں الیکشن اور پارلیمانی سیاست پر یقین رکھنے والے لوگوں کی تعداد کم ہو رہی ہے ماضی میں جن آمروں نے بلوچستان میں فوجی آپریشنز کیے آج ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے صوبے میں حالات خراب ہیں۔ حکمرانوں کو اب بھی یہ اندازہ نہیں ہو رہا کہ وہ کس ڈگر پر چل رہے ہیں