مستونگ ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 2زخمی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مستونگ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2افرادزخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق جمعہ کو مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک جبکہ 2افراد کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے لیویز نے نعش اورزخمیونں کو ہسپتال منتقل کردیا اورمزید کارروائی شروع کردی۔