اکبر بلوچ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف دھرنا دینگے، نیشنل پارٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان کہ جاری کردہ بیان کے مطابق شہید اکبر بلوچ کے قتل کو ایک ہفتہ سے زیادہ وقت گزر گیا لیکن تاحال قاتل گرفتار نہیں ہوئے جو حکومت کی ناکامی کا نتیجہ ہے ، پارٹی ترجمان نے کہا ہے کہ اکبر بلوچ ایک پرامن باشعور اور ذمہ دار سیاسی کارکن تھا جسے دن دھاڑے دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا قاتلوں کے نامزد ہونے کے باوجود گرفتار نہ ہونا پولیس اور انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اگر ایک ہفتہ کے اندر قاتل گرفتار نہیں ہوئے تو 3 دسمبر بروز منگل ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد کے دفتر کا گھیراو کرکے دھرنا دینگے اور بھرپور احتجاج کیا جائیگاجس کی تمام تر زمہ دار ی پولیس انتظامیہ اور حکومت پر عائد ہوگی، پارٹی ترجمان نے مچھ، بولان ،سبی ، بھاگ ، بختیار آباد ، لہڑی ، جھل مگسی ، نصیر آباد ، جعفر آباد ، اوستہ محمد اور صحبت پور کے ذمہ داران اور کارکنوں کو پارٹی پیغام ھےکہ وہ تین دسمبر بروز منگل ڈی آئی جی آفس کے گھیراو اور احجاج کے لیئے بھر پور تیاری کرکے دھرنے میں شامل ہوں ۔