ڈیرہ بگٹی ، آوران اورکیچ میں کامیاب کارروائیاں ریاست کی مستحکم رٹ کا ثبوت ہیں،سرفراز بگٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی ، آوران اور کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی گئیں جو ریاست کی مستحکم رٹ کا ثبوت ہیں ۔وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور عوام مل کر دہشت گردی کو شکست دیں گے ۔بلوچستان میں مکمل امن بحال کرکے عام آدمی کے تحفظ ور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے گا۔