بھارت سے ٹاکرا، چھ بیٹسمین، دو اسپنر، تین پیسرز کھلانے کا پلان

کراچی (قدرت روزنامہ) امکان ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف اہم ترین میچ میں پاکستان ٹیم چھ بیٹسمینوں، دو اسپنرز اور تین فاسٹ بولروں کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

محمد حفیظ اور شعیب ملک بھی ضرورت پڑنے پر بولنگ کرسکتے ہیں۔

ان فارم حیدر علی کو کھلانے کے امکانات کم ہیں۔ ٹیم انتظامیہ کا سینئر اور تجربہ کھلاڑیوں کے کمبی نیشن کے ساتھ ہی میدان میں اترنے کا پلان ہے۔

دونوں وارم اپ میچز میں بھارت کے خلاف میچ کے مجوزہ کمبی نیشن کو ہی کھلایا گیا ۔

فٹنس مسائل نہ ہوئے تو وارم اپ میچز والا کمبی نیشن ہی بھارت کے خلاف کھیل سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اننگز کا آغاز کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کریں گے۔ فخر زمان کو ون ڈائون پر موقع دیا جائے گا۔

محمد حفیظ، شعیب ملک جیسے تجربہ کار مڈل آرڈر بیٹنگ کوسہارا دیں گے۔ آصف علی پاور ہٹر کے طور پر کھیلیں گے۔ انہیں ماردھاڑ کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

اسپنرز عماد وسیم اور شاداب خان بیٹنگ میں بھی جارحانہ کردار ادا کرسکتے ہیں۔فاسٹ بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث رئوف نمایاں ہیں۔ محمد وسیم جونیئر کو بھارت کے خلاف نہ کھلانے پر اتفاق ہوا ہے۔

دبئی میں ہونے والے میچ میں ٹاس کا کردار اہم ہوگاکیوں کہ رات کے وقت اوس گرے گی اس لئے ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بولنگ کو ترجیح دے سکتی ہے۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

1 hour ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

2 hours ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

2 hours ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

2 hours ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

2 hours ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

3 hours ago