بشریٰ بی بی کا بیان؛ بتایا تھا عمران خان کی سیاسی قبر اپنے ہی کھودیں گے، فیصل واوڈا

ایم این اے، ایم پی اے کی سیٹ ہی نہیں کھونی پڑے گی بلکہ حکومت دھوبی گھاٹ کی طرح دھونے کیلیے بھی تیار ہے، ٹوئٹ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں نے بتایا تھا عمران خان کی سیاسی قبر ان کے اپنے ہی کھودیں گے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حالیہ بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ‏بی بی کے خطرناک بیان کے بعد جیسے میں نے کہا تھا کہ خان صاحب کی سیاسی قبر اپنے ہی کھودیں گے، بالکل ویسا ہی ہوا۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس( سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ ہائیکورٹ کے منع کرنے کے حکم کے باوجود اگر کوئی 24 کو اسلام آباد آتا ہے تو توہینِ عدالت کے تحت ایم این اے، ایم پی اے کی سیٹ ہی نہیں کھونی پڑے گی بلکہ حکومت دھوبی گھاٹ کی طرح دھونے کے لیے تیار کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہاؤس اریسٹ، اریسٹ یا پھر مچھ جیل والی بات نہ بھولیے گا۔ جن کی رہائی ہوئی ان کی گرفتاری بھی ہو سکتی ہے۔ پھر گلہ نہ کرنا۔