اسلام آباد : نیکٹا نے تحریک انصاف کے احتجاج میں دہشت گرد حملے کا الرٹ جاری کردیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیکٹا نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیکٹا نے اسلام آباد میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کردیا کہ جو کہ پی ٹی آئی کے عوامی اجتماع پر ہوسکتا ہے۔
نیکٹا نے اس حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 19اور 20 نومبر کی درمیانی شب فتنہ الخوارج کے دہشت گرد پاک افغان باڈر سے پاکستان میں داخل ہوئے ہیں۔
نیکٹا نے بالخصوص سیاسی جماعت کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گرد پی ٹی آئی کے احتجاج میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے ہیں، سیکیورٹی سخت کردی جائے۔