پولیس کو سختی سے منع کردیا کہ خیبرپختونخوا کے عوام پر گولی نہیں چلانی، وزیراعلیٰ پنجاب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خیبرپختونخوا کے عوام پر گولی نہیں چلانی۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ بارباراحتجاج اوردھرنے کی کال پرکان نہیں دھرتے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے پی ٹی آئی کی اسلام آباد کے لیے احتجاجی کال کو بھی ہدف تنقید بنایا، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی بیٹی ہوں، جانتی ہوں کہ پنجاب کے عوام کو کیسے اس فتنے سے محفوظ رکھنا ہے، انہيں ان کے مذموم مقاصد میں ناکامی ہوگی، یہ لوگ 9 مئی کو پاکستان پرحملہ کرچکے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پہلے کہا گیا کہ امریکا نے ان کو نکال دیا، آج ان کے جلسوں میں امریکا کے جھنڈے لہرائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت وفاق اور پنجاب پر حملہ کر رہی ہے، ایک صوبہ دوسرے صوبے پر حملہ آور ہو رہا ہے، یہ جو ہو رہا ہے میری سمجھ سے باہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کو سختی سے منع کردیا کہ خیبرپختونخوا کے عوام پر گولی نہیں چلانی۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ بارباراحتجاج اوردھرنے کی کال پرکان نہیں دھرتے، بارباراحتجاج اور دھرنے کی کال دی جاتی ہے، ایک کے بعد ایک احتجاج اور دھرنے کی کال ناکام ہوجاتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے متنازع بیان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک خاتون جس کا سیاست سے تعلق نہیں اس نے پاکستان کے دوست ملک پرحملہ کیا، سعودی عرب نے ہر کٹھن وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان کے حکم پر 24نومبر(آج) کو پی ٹی آئی کی اسلام آباد کی جانب احتجاجی کال کے باعث جڑواں شہروں میں کاروبار زندگی عملاً معطل ہے۔ دونوں شہروں کی مرکزی شاہراہیں، پبلک ٹرانسپورٹ اور فیض انٹرچینج کوبند کر دیا گیا ہے۔جب کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔