اداکارہ نازش جہانگیر نے بولڈ پراجیکٹس سے دور رہنے کی وجہ بتا دی

لاہور(قدرت روزنامہ)اداکارہ نازش جہانگیر نے کئی پیشکشوں کے باوجود بولڈ پراجیکٹس سے دور رہنے کی وجہ بتادی۔
تفصیلات کے مطابق ٹاک شو” مزیدار “میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ” میری کچھ اقدار ہیں، اور اپنی حدود بھی جنھیں وہ بولڈ کرداروں یا شوٹ نہ کر کے برقرار رکھنا پسند کرتی ہیں، میں گلیمرس شوٹ نہیں کرسکتی، میں ایسا لباس زیب تن نہیں کرسکتی جس سے جسم واضح ہو، اس کے علاوہ کوئی مسئلہ نہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nazish Khan (@nazishjahangir)


اداکارہ کاکہناتھاکہ جب میں شوبز میں آئی تو میں ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے فوٹو شوٹ ہی کیا، اس کے بعد مجھے فیملی کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا، مجھے کہا گیا کہ آدھے بازو والے آستین نہیں پہنیں کیونکہ میں پٹھان فیملی سے تعلق رکھتی ہوں اور میرے والد کی طرف سے فیملی (دادھال) کافی سخت ہے ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nazish Khan (@nazishjahangir)