مکمل تیار ہیں، احتجاج بہر صورت ہوگا، شیخ وقاص اکرم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ احتجاج بہر صورت ہوگا، مکمل تیاری ہے۔ احتجاج سے متعلق ہمارے انگیجمنٹس مذاکرات میں تبدیل نہیں ہوئے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج ہر صورت ہوگا، ملک بھر سے لوگ احتجاج کے لیے اسلام آباد آئیں گے۔ جب تک ہمارے مطالبات نہ مانے جائیں واپس نہیں جائیں گے۔
واضح رہے کہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آئی جی علی ناصر رضوی نے کہا کہ اسلام آباد میں دفعہ144 کے تحت احتجاج، ریلی یا مجمع پر پابندی عائد ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔