مسلم باغ ، لاک اپ سے لاش برآمدگی کا معاملہ، بدترین تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے، پولیس خود کشی کا ڈاراما کر رہی ہے ، لواحقین


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مسلم باغ میں خودکشی کرنے والے ملزم کے لواحقین کا لاش کے ہمرہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج جان بوجھ کر ہمارے بندے کو قتل کیا گیا ہے اب اسے خودکشی کا نام دیا جارہا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ولی محمد نے خود کشی نہیں کی پولیس نے جب ولی محمد کو گرفتار کیا تو ہمیں ملنے بھی نہ دیا گیا گزشتہ شب ہمیں فون پر اطلاع دی گئی کہ ولی محمد نے خود کشی کی ہے ولی محمد کسی سے رنجش تھی اور نہ ہی کسی سے دشمنی تھی ولی محمد کے چچا اور دیگر لواحقین نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں انہوں نے متوفی ولی محمد کی لاش بھی لائے تھے اور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا الزام سراسرغلط ہے، ولی محمد پربدترین تشددکیا گیا ہے، اس کا بازو ٹوٹا اورسر پھٹا ہوا ہے، ملزم نے خودکشی نہیں کی ہے ۔ پولیس اب وہ خود کشی کا ڈاراما کرکے اپنی جان چھڑا رہے ہیں اس کی انکوائری کی جائے تاکہ اصل حقائق سامنے آئے ہمارا مطالبہ ہے کہ مسلم باغ پولیس تھانے میں جاں بحق ولی محمد نے خود کشی نہیں کی بلکہ اسے بدترین تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے اس کی تحقیقات کی جائے تاکہ اصل حقائق سامنے آجائے