بشریٰ بی بی کا ٹیلی فون بند، سیاسی رہنماؤں سے رابطے منقطع
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا ٹیلی فون مسلسل بند ہے اور تمام سیاسی رہنماؤں سے رابطے منقطع ہیں۔ تاہم پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی غیر سیاسی خاتون ہیں اور وہ خرابی طبیعت کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی اور معالجین کی ہدایت پر مکمل آرام کر رہی ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے سعودی عرب کے حوالے سے ایک متنازع بیان کے بعد ان کے تمام سیاسی بیانات اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے رابطے ختم کیے جانے کے بعد احتجاجی فائنل کال میں ان کی شرکت کے فیصلے کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔