اسلام آباد

جڑواں شہروں میں موبائل سروس بحال، ڈیٹا سروس بند کر دی گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں متاثر ہونے والی موبائل فون سروس بحال کردی گئی ہے، جب کہ موبائل فون پر ڈیٹا سروس بند کر دی گئی ہے۔
آج (24نومبر) کو پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ کی کال کے سبب اسلام آباد اور راولپنڈی میں متاثر ہونے والی موبائل فون سروس بحال کردی گئی ہے، جب کہ موبائل فون پر ڈیٹا سروس بند کر دی گئی ہے۔جب کہ انشہروں میں انٹرنیٹ سروس بھی جزوی طور پر متاثر ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی کے علاوہ بھی ملک کے کئی شہروں میں موبائل فون سروس بحال ہونے کے باوجود موبائل فون سروس پر ڈیٹا سروس بندش کا شکار ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی پنجاب میں راجن پور شہر اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے، جبکہ بنوں شہر میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔
لاہور شہر کے بھی کئی مقامات پر موبائل سروس جزوی معطل جبکہ کچھ علاقوں میں موبائل فون پر ڈیٹا سروس متاثر ہے۔ جس کی وجہ سے واٹس ایپ سروس بھی متاثر ہے۔
صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں موبائل فون سروس مکمل طور پر بحال ہے لیکن بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر متاثر ہے۔
سندھ میں کراچی شہر بعض علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔
انترنیٹ اور موبائل سروس متاثر ہونے سے شہریوں کو آزادانہ پیغام رسانی میں دشواری کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان کے حکم پر 24نومبر(آج) کو پی ٹی آئی کی اسلام آباد کی جانب احتجاجی کال کے باعث جڑواں شہروں میں کاروبار زندگی عملاً معطل ہے۔ دونوں شہروں کی مرکزی شاہراہیں، پبلک ٹرانسپورٹ اور فیض انٹرچینج کوبند کر دیا گیا ہے۔جب کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *