کورونا کی پانچویں لہر سے کس طرح محفوظ رہا جا سکتا ہے ؟ اسد عمر نے عوام کیلئے اہم پیغام جاری کر دیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اسد عمر کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کی پانچویں لہر سے محفوظ رہنے کے لیے ہمیں کورونا ویکسی نیشن کے اہداف کو یقینی بنانا ہو گا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ یہاں کورونا کی پانچویں لہر نہیں ہے ہمیں کورونا ویکسی نیشن کے لیے متعین کیے گئے اہداف کو یقینی بنانا ہو گا۔وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا اگر عوام کی بڑی تعداد کورونا کی ویکسین نہیں لگواتی کیسز میں کمی کے باوجود ہم خطرے کی زد میں رہیں گے۔ یاد رکھیں کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے دوسری خوراک ضروری ہے لہذا ویکسی نیشن مکمل کروا لیں۔
اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ملک میں کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے بہترین پرفارمنس اسلام آباد، پشاور، گلگت اور میرپور آزاد کشمیر میں ہے جبکہ حیدر آباد نوشہرہ، فیصل آباد، کراچی، کوئٹہ، منگورہ اور مردان میں انتظامیہ کو اپنی پرفارمنس بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔