عمر ایوب کی قیادت میں ہری پور سے اسلام آباد کے لئے قافلہ روانہ

بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا، اپوزیشن لیڈر


ہری پور(قدرت روزنامہ)قائد حزب اختلاف عمرایوب خان کی قیادت میں پی ٹی آئی احتجاج کے لیے ہری پور سے اسلام آباد کے لئے قافلہ روانہ ہوگیا۔
ہری پور سے روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہماری کال کی کامیابی یہ ہی ہے کہ حکومت نے پورے ملک کو اسلام آباد اور راولپنڈی سے منقطع کر دیا ہے، موٹر وے مرمتی کام کے بہانے بند کر دی گئی ہے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہری پور اور ہزارہ کی عوام کو مبارکباد دینا چاہتا ہو وہ اتنی بڑی تعداد میں نکلے ہیں، وفاقی حکومت کی فسطائیت کے خلاف لوگوں کا جوش و جذبہ دیدنی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہری پور اور ایبٹ اباد کے قافلے بھی آرہے ہیں ساتھ مل کر جائیں گے، علی امین گنڈا پور بھی پشاور سے نکل چکے ہیں۔