ہانیہ عامر کس بات پر اللہ کے سامنے جوابدہ ہونے سے ڈرتی ہیں؟

ہانیہ عامر کے ہٹ ڈراموں میں تتلی، دلروبا، عشقیہ، میرے ہمسفر، سنگِ ماہ اور مجھے پیار ہوا شامل ہیں


لاہور (قدرت روزنامہ)ہانیہ عامر کا شمار پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلموں کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکارؤں میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنی ہٹ فلموں ’جنان‘ اور’نا معلوم افراد‘ 2 کے ذریعے شہرت حاصل کی۔

ہانیہ عامر کے ہٹ ڈراموں میں تتلی، دلروبا، عشقیہ، میرے ہمسفر، سنگِ ماہ اور مجھے پیار ہوا شامل ہیں، ہانیہ عامر کے انسٹاگرام پر 16.4 ملین فالوورز ہیں۔ حال ہی میں ہانیہ عامر نے بلاک بسٹر ڈراما سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں شرجینا کا کردار ادا کیا جسے بے حد پسند کیا گیا۔
آج کل ہانیہ عامر کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں وہ اپنی شہرت کے مقصد اور اللہ کے سامنے جوابدہ ہونے کے بارے میں بات کر رہی ہیں۔

ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ ’میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ مجھے جو شہرت ملی ہے اس سے مجھے ڈر لگتا ہے کیونکہ جب میں خدا کے سامنے جاؤں گی تو میں اللہ کو کیا بتاؤں گی؟ اگر اللہ پوچھے کہ میں نے تمہیں جو کچھ دیا ہے اس کا تم نے کیا کیا؟ تو میرے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہے؟ میں نے صرف خوبصورت تصاویر پوسٹ کیں اور پیسہ کمایااور بس میرے پاس یہی سب کچھ تھا۔

جو کچھ میں کر رہی ہوں یہ میرے ساتھ اچھا نہیں لگتا لیکن پھر میں اپنی ویڈیوز کے ذریعے لوگوں کو ہنسانے کی کوشش کرتی ہوں، یہ سوچتی ہوں کہ کم از کم میں ان کے چہروں پر مسکراہٹ تو لا رہی ہوں۔