بانی پی ٹی آئی کی کال کامیاب ہوگئی ہے، عارف علوی
مذاکرات کا وقت ختم ہو گیا، دنیا سوال اٹھا رہی ہے کہ یہ لوگ اپنے ملک کے ساتھ کیا کر رہے ہیں
پشاور(قدرت روزنامہ)سابق صدر و تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کال کامیاب ہوگئی ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو آنے سے روکا جارہا ہے، ظالم حکومت ہمیں ہر ممکن طریقے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔
عارف علوی نے کہا کہ مذاکرات کا وقت ختم ہو گیا، دنیا سوال اٹھا رہی ہے کہ یہ لوگ اپنے ملک کے ساتھ کیا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک اور عدلیہ کو آزاد کرنا ہو گا، بانی پی ٹی آئی نے ڈیل نہیں کی، ان کیلئے جان دینے کو تیار ہوں۔