برفانی طوفان برٹ برطانیہ سے ٹکرا گیا، شدید برفباری سے نظام زندگی متاثر

ہزاروں شہری بجلی سے محروم ہوگئے،درخت گرنے سے ایک شخص ہلاک


برطانیہ (قدرت روزنامہ)برفانی طوفان برٹ برطانیہ سے ٹکرا گیا،انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں شدید برفباری سے نظام زندگی معطل ہوکر رہ گیا۔
طوفان کے زیراثرساحلی علاقوں میں سترمیل فی گھنٹےکی رفتار سے ہوائیں چلنے لگیں،ہزاروں شہری بجلی سےمحروم ہوگئے،درخت گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
برف کے باعث سڑکوں میں پھسلن کی وجہ سے حکام نے شہریون کو غیر ضروری سفر سے روک دیا،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے کئی دن تک سرد موسم برقرار رہے گا۔