اسلام آباد

پی ٹی آئی کی لاسٹ کال، لاسٹ فال میں تبدیل ہوچکی ہے، مریم اورنگزیب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لاسٹ کال لاسٹ فال میں تبدیل ہوچکی ہے۔ فرنچائز پی ٹی آئی کا آج دیوالیہ نکل گیا ہے۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب اور لاہور کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کردیا ہے، کہا تھا کہ گھر کا معاملہ گھر میں ہی طے کرلیں۔ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک بند کرنے کی بات کی اور ہمیشہ ملک بند کیا۔
آدھا انقلاب، انقلاب سے پہلے گرفتار اور آدھا انقلاب سے پہلے بھاگ گیا‘۔
مریم اورنگزیب نے کہا ’الجہاد‘ فساد اور فتنہ کی نذر ہوگیا، بشریٰ بی بی اور علیمہ باجی دونوں غائب ہیں۔ جلد علی امین گنڈاپور کے غائب ہونے کی خبر آئے گی۔ فتنہ جیل میں بند ہے، پہلے ملک لوٹنے پر تھا، اب فساد پھیلانے پر آچکے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ آج کے بعد انقلاب کا تماشہ بند ہوگا لیکن یہ بڑے بےشرم ہیں اِن کا کوئی پتا نہیں ہے دوبارہ بھی نکل آئیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *