عمران خان کی رہائی مشن اور اسلام آباد ہمارا ہدف ہے، عمرایوب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں اپوزیش لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما عمرایوب نے کہا ہے کہ تاریخ میں کبھی اس طرح کا جوش و خروش ہم نے نہیں دیکھا، یہ عمران خان صاحب کی کال پر لوگوں نے لبیک کہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی ہمارا قافلہ روانہ ہونے والا ہے۔ ایبٹ آباب اور مانسہرہ کے قافلے آگے ساتھ مل جائیں گے۔ قافلے ہمارے تیار ہیں، اس فسطائیت کیخلاف لوگوں میں بے تحاشا جوش و خروش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک ہی مشن ہے کہ ہم اپنے مطالبات منوائیں۔ ان مطالبات میں عمران خان کی رہائی بھی شامل ہے۔ ہمارا ہدف اسلام آباد ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اسلام آباد اور راولپنڈی کا ملک بھر کاٹا جانا ہی ہماری کامیابی ہے۔ فلائٹس متاثر ہیں، مرمت کے بہانے موٹرویز بند ہیں، مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان کے حکم پر 24نومبر(آج) کو پی ٹی آئی کی اسلام آباد کی جانب احتجاجی کال کے باعث جڑواں شہروں میں کاروبار زندگی عملاً معطل ہے۔ دونوں شہروں کی مرکزی شاہراہیں، پبلک ٹرانسپورٹ اور فیض انٹرچینج کوبند کر دیا گیا ہے۔جب کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔