خاران ، شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ گئی ،قیمتی سامان خاکستر


خاران(قدرت روزنامہ)خاران شہر ہندو محلہ واقع گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے گھر سمیت قیمتی سامان تباہ تفصیلات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل خاران بازار ہندو محلہ واقع ونود کُمار کی گھر میں اچانک شارٹ سرکٹ لگنے کے سبب آگ لگی جس کے سبب گھر میں موجود دو موٹرسائیکلوں سمیت قیمتی اشیاء مکمل نزرآتش ہوکر تباہ ہوگئے خاران میں ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی فائربرگیڈ عملہ کی کارکردگی صرف آفس تک محدود ہے علاقہ مکینوں چودھری آئنند لعل کہلاش کٹاریہ و دیگر کی موجودگی میں اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا