سوئی، حکو متی اقدامات سے صوبے میں مجموعی طور پر خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، سرفراز بگٹی


سوئی(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اتوار کوز سوئی پہنچے جہاں انہوں نے اللہ رکھیہ اور امن فورس کے کمانڈرصدرالدین کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی وزیر اعلیٰ نےجاں بحق افراد کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی بحالی اور قوم کی بقاءلیے اپنی جانیں قربان کیں ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے خاندان سے ملاقات کے دوران ان کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت ان کی خدمات اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی انہوں نے یقین دلایا کہ شہداءخاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے بعد ازاں، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی پاکستان ہاوس بھی گئے جہاں انہوں نے عوامی مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے فوری ہدایات جاری کئے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور تمام وسائل اس مقصد کے لیے بروئے کار لائے جائیں گے اور صوبے بھی میں یکساں تعمیر و ترقی کا جال بچھایا جائے گا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کر رہی ہے جس سے صوبے میں مجموعی طور پر خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور حکومتی اقدامات کے ثمرات سے صوبےکے عوام مستفید ہونگے