ڈاکٹر مالک کے گھر پر واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں، کلثوم نیاز بلوچ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری ورکن اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے کہا ہے کہ پارٹی قائد ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کے آپسر میں واقع فارم ہاؤس سے 5 کلو وزنی بارودی سرنگ برآمد ہونے کی اطلاعات تشویشناک ہیں۔ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے ہمیشہ صوبے میں امن، ترقی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے کام کیا ہے۔ ان پر اس طرح کے حملہ کی کوشش صوبے کے سیاسی استحکام کے لیے نقصان دہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبد المالک بلوچ ہمارے لیے ریڈ لائن ہیں اس طرح کی برادر کشی میں ملوث عناصر بلوچستان اور نہ بلوچ قوم کے خیرخواہ ہیں ایسی حرکتوں سے مرعوب ہوکر پارٹی کو زیر دست نہیں لایا جاسکتا ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں، ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، اور ڈاکٹر عبد المالک بلوچ سمیت تمام سیاسی رہنماں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائےتمام سیاسی جماعتوں اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور تشدد کی ہر شکل کی مذمت کریں تاکہ بلوچستان میں پائیدار امن اور ترقی کا خواب حقیقت بن سکے۔