کوئٹہ: مصور کاکڑ کی عدم بازیابی پر صوبے بھر میں پہیہ جام ہڑتال
اگر مصور کاکڑ بازیاب نہ ہوا تو 26 نومبر سے بلیلی کے مقام پر قومی شاہراہیں بلاک کریں گے ، دھرنا کمیٹی کا فیصلہ
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں مغوی بچہ مصور کاکڑ کی عدم بازیابی کے خلاف کل پیر کو پورے صوبے میں پہیہ جام ہڑتال ہوگا ، دھرنا کمیٹی کا فیصلہ
تمام ٹرانسپورٹرز حضرات اپنے بسوں ، ٹرکوں اور چھوٹے بڑے گاڑیوں کو نہ نکالے ، کمیٹی کا فیصلہ
مسافر حضرات بھی سفر کرنے سے گریز کریں۔
اگر مصور کاکڑ بازیاب نہ ہوا تو 26 نومبر سے بلیلی کے مقام پر قومی شاہراہیں بلاک کریں گے ، دھرنا کمیٹی کا فیصلہ
پچھلے ہفتے بھی تاجر کے بیٹے کے اغواکیخلاف کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی تھی، سیاسی جماعتوں کی جانب سے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔