روپیہ تگڑا، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی
انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 66 پیسے کا ہوگیا
کراچی(قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری ہوئی ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوگیا، دوران کاروبار انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے66 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 1180 پوائنٹس کااضافہ دیکھنے میں آیا، کاروبارکے دوران انڈیکس 98 ہزار979 پوائنٹس پرٹریڈکرتے دیکھاگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس میں ایک وقت میں 2 ہزار پوائنٹس سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا اور انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 99 ہزار 632 بنائی۔ 100 انڈیکس مجموعی طور پر 469 پوائنٹس کے اضافے سے 97 ہزار 978 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔