پی ٹی آئی احتجاج تماشا قرار،شاہد خاقان عباسی نے بڑے راز سےپردہ اُٹھادیا

سیاست کو نفرت اور دشمنی میں بدل دیا گیا ہے،بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارلیمانی سیاست کو تباہ کردیا ہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوام پاکستان پارٹی اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پر حملہ آور ہونے کا کسی کو حق نہیں ہے لیکن احتجاج کرنا آئینی حق ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حالیہ حکومت جتنی خوفزدہ حکومت کبھی نہیں دیکھی، حالیہ حکومت کے باعث مینڈیٹ نہیں ہے، مزید کہنا تھا کہ سیاست کو نفرت اور دشمنی میں بدل دیا گیا ہے،بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارلیمانی سیاست کو تباہ کردیا ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف والے اگر عمران خان کی رہائی کا ایجنڈا لے کر آ رہے ہیں، تو مناسب نہیں، پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا میں حکومت اور باقی اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے مطالبات رکھ کر احتجاج کریں گے تو کوئی کمزور حکومت بھی نہیں مانے گی، تعلقات نہ رکھنے کی وجہ سے آج حکومت اور اپوزیشن مشکل میں ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا سیاسی کوئی قد کاٹھ نہیں ہے، عمران خان اور کارکنان کے درمیان لوگ کسی کو قبول نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ڈی چوک پر نہیں پہنچ سکتے ہیں اور پہنچنا بھی نہیں چاہتے،پی ٹی آئی والے پہلے ڈی چوک پر 126 دن خود نہیں بیٹھے تھے،ملک میں بہت تماشے ہوئے ہیں، پی ٹی آئی کے اس تماشے کی حقیقت بھی پتا لگ جائے گی۔