نارووال: احتجاجی ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی کے 14 کارکن گرفتار، مقدمہ درج


نارووال (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نارووال کے 14 کارکنوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
نارووال پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں پر ریلی نکالنے، روڈ بلاک کرنے پر ہیڈ کانسٹیبل کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نےکھرال پلی میں احتجاجی ریلی نکالی تھی، 14نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے 4 گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں۔