گلوکارہ نمرہ مہرہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

گلوکارہ کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مداحوں نے مبارک باد دی اور دعاؤں کی بھی درخواست کی


مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ)پاکستان میوزک انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی گلوکارہ نمرہ مہرہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ نمرہ مہرہ نے عمرہ ادائیگی اور مقدس مقامات کی زیارت کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جس میں اُن کے ساتھ انکا بھائی بھی موجود ہے۔
گلوکارہ کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مداحوں نے مبارک باد دی اور دعاؤں کی بھی درخواست کی۔ گلوکارہ نمرہ مہرہ نے گانا وے گل سن ماہیا وے گا کر شہرت حاصل کی تھی جس کے بعد انکے مزید گانے بھی مقبول ہوئے اور اب وہ سوشل میڈیا اور ٹی وی کی مقبول گلوکارہ ہیں۔