اسلام آباد

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی وزیرِاعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو اپنے وفد کے ہمراہ وزیرِاعظم ہاؤس پہنچے تو وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا، بچوں نے مہمان صدر کو گلدستے پیش کیے، پھر بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیراعظم نے مہمان صدر کو اپنی کابینہ کے ارکان سے فرداً فرداً متعارف کروایا۔
بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے وزیراعظم ہاؤس کے سبزہ زارمیں یادگاری پودا بھی لگایا۔ تادم تحریر وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور بیلا روسی صدر الیگزینڈرلوکاشینکو کی دوطرفہ ملاقات جاری ہے پھر وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوں گی۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق پاکستان اور بیلاروس کے مابین تعاون کی مختلف مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کے تبادلے کے ساتھ ساتھ دونوں رہنما مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *