کراچی(قدرت روزنامہ) ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار200 روپے ہو گئی۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 714 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 6 ہزار481 روپے ہو گئی ہے۔
گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 22 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی تھی۔
سونے کی 10 گرام قیمت میں 2 ہزار 144 روپے کا اضافہ ہوا تھا اور اس اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 4 ہزار 767 روپے تک پہنچ گئی تھی۔
گزشتہ ہفتے بھی سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کا اضافہ ایک ہی روز میں ہوا تھا۔ سونے کے قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث اب سونا عوام کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے۔
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…