انا للہ وانا الیہ راجعون! سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی، بزرگ سیاستدان انتقال کر گئے

ایبٹ آباد (قدرت روزنامہ)ہزارہ ڈویژن کے ایک اور بزرگ و مدبر سیاستدان سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سردار یعقوب طویل علالت کے بعد 87برس کی عمر میں ایبٹ آباد کیہال میں انتقال کر گئے ہیں جن کی نماز جنازہ جمعرات دن دس بجے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون ایبٹ آباد اور دو دو بجے ان کے آبائی گاؤں نیریاں کالا باغ میں ادا کی گئی. مرحوم گزشتہ

چند ماہ سے شدید علیل تھے اور ان کی علالت کے دوران ہی ان کے صاحبزادے سابق ضلع ممبر سردار نسیم حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے تھےجس کے بعد ان کی حالت مزید بگڑ گئی تھی.مرحوم سردار محمد یعقوب 1934میں یونین کونسل نگری بالا کے گاؤں نیریاں میں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ پرائمری سکول سمندر کٹھہ جبکہ مڈل ہائی اور گریجویشن ایبٹ آباد سے کی جس کے بعد وہ سروے آف پاکستان میں ملازمت اختیار کر لی جہاں سے وہ روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب چلے گئے اور وہاں سے واپسی پر اپنی عملی سیاست کا آغاز یونین کونسل نگری بالا سے کیا جبکہ2002کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر نامزد کیئے گئے اور اس دوران انہوں نے انتہائی احسن انداز میں دیانتدار ی کے ساتھ ایوان کو چلایا اپوزیشن اور حکومت کے دونوں ارکان سردار یعقوب کو عزت و قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے اور ان کا احترام کرتے تھے انہوں نے اپنے دور اقتدار کے دوران اپنے حلقہ کے دوران بے شمار ترقیاتی کام کروائے بالخصوص بجلی، گیس اور سڑکوں کی تعمیر میں گہری دلچسپی لی تحریک صوبہ ہزارہ کے دوران مرحوم بابا حیدر زمان اور سابق وفاقی وزیر امان اللہ خان کے ساتھ مل کر صوبہ ہزارہ کے قیام کیلئے بھر پور تحریک چلائی2013اور2018کے عام انتخابات میں بھی حصہ لیا تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکے البتہ 2005کے بلدیاتی انتخابات اور 2015کے بلدیاتی انتخابات میں ان کے دو صاحبزادے سردار نسیم مرحوم اور کرنل(ر) سردار شبیر یونین کونسل نگری بالا سے ضلع کونسلر منتخب ہوئے اور بعد ازاں کرنل(ر) سردار شبیر ضلع ناظم ایبٹ آباد بھی رہے مرحوم سردار یعقوب کا شمار اصول پسند اور باکردار سیاستدانوں میں ہوتا تھا اور انہوں نے اپنے گروپ کے ساتھ مل کر نہ صرف ضلع ایبٹ آباد بلکہ ہزارہ میں بھر پور سیاست کی اور ہمیشہ اصولوں پر ڈٹے رہے۔

Recent Posts

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع، ججز کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیچر ترمیمی آرڈیننس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے…

10 mins ago

پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے…

19 mins ago

’افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…

32 mins ago

اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی ڈراما سیریل نور جہاں پر تنقید، مداح ناخوش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نور جہاں حال ہی میں ختم ہونے والا بلاک بسٹر پاکستانی ڈراما…

38 mins ago

آئی ایم ایف کی وارننگز کے باوجود حکومت کا بجلی بلز میں 487 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا منصوبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی بلز میں 487 ارب روپے کی…

48 mins ago

کیا لگژری الیکٹرک گاڑیاں پاکستان پہنچ چکی ہیں، ان کی خصوصیات اور قیمتیں کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماسٹر چانگان آج 20 ستمبر 2024 کو دیپال ایس یو وی ایس…

1 hour ago