حکومت بلوچستان کا اسلام آباد میں شرپسندوں کے حملے میں رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

مسلح جھتوں کی جانب سے قانون کو ہاتھ میں لیکر رینجرز اہلکاروں پر تشدد کے واقعات قابل مذمت ہیں، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کا اسلام آباد میں شرپسندوں کے حملے میں رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس ، مسلح جھتوں کے تشدد سے شہید رینجرز اہکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت ۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہاہے کہ رینجرز کے اہلکاروں نے فرائض منصبی کے دوران شہادت پائی ۔مسلح جھتوں کی جانب سے قانون کو ہاتھ میں لیکر رینجرز اہلکاروں پر تشدد کے واقعات قابل مذمت ہیں۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے کہاکہ نام نہاد جماعت کے نام پر مسلح جھتوں کی بار بار اسلام آباد پر چڑھائی قابل تشویش ہے ۔قانون کی بالا دستی سے کوئی شے مقدم نہیں، ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی ضروری ہے۔احتجاج کے نام پر اسلام آباد کے شہریوں کو بار بار یرغمال بنایا جاررہا ہے۔
قانون کو ہاتھ میں لیکر ریاستی اہلکاروں پر تشدد کون سا احتجاج ہے۔قانون شکن عناصر کے خلاف آئین و قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔
بحالی امن کیلئے تعینات رینجرز اہکاروں کے قتل میں ملوث عناصر اور ان کے سرپرستوں کے خلاف ایف آئی آر کا فوری اندراج کیا جائے۔پاکستان کے عام شہری اور سیکورٹی پر معمور اہلکاروں کو مسلح جھتوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا ، بلوچستان حکومت کا اظہار تشویش۔