پاکستان اسٹاک ایکسچینج: انڈیکس بلندی کے بعد انتہائی مندی کا شکار
کراچی (قدرت روزنامہ)آج صبح کاروبار کے آغاز سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان تھا جو بعد میں ناصرف مثبت میں تبدیل ہوا بلکہ 100 انڈیکس نے ریکارڈ بھی قائم کیا بعد میں انڈیکس پھر منفی ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 2 ہزار 854 پوائنٹس کی کمی سے 95 ہزار 225 پر آ گیا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس 99 ہزار 819 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 98 ہزار 79 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔