عمران خان، بشریٰ بی بی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر مزید 22 مقدمات درج


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، ہمشیرہ علیمہ خان، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور ودیگر رہنماؤں کیخلاف 22 نئے مقدمات درج کرلئے ہیں۔
ایف آئی آر 24 نومبر کو فسادات کے واقعات سے متعلق ہیں۔1997 کے انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت متعدد قوانین کے تحت درج کی گئی، یہ شکایات پیر کو پولیس حکام نے درج کرائی تھیں۔
پولیس کے مطابق پہلی ایف آئی آر ٹیکسلا تھانے میں درج کی گئی۔ جس میں عمران خان پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ علیمہ خان کو 24 نومبر کے منصوبہ بند احتجاج کے حوالے سے عوامی پیغام دینے کی ہدایت کر رہے ہیں۔
علیمہ خان نے مبینہ طور پر یہ پیغام 19 نومبر کو الیکٹرانک میڈیا پر نشر ہونے والی ایک ویڈیو کے ذریعے پہنچایا۔
بشریٰ بی بی پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی و احتجاج کے لیے 5000 سے 10000 شرکاء کے گروپس کو منظم کرنے کی ہدایت کی۔