عمران خان کے باہر آنے تک کچھ نہ مانیں، بشریٰ بی بی کی کارکنوں کو ہدایت
ریڈ زون نہیں جائیں گے، انتظامیہ پرامن رہے، ہمارے بچوں بڑوں اور بھائیوں کو کچھ نہ کہیں، اہلیہ عمران خان
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ عمران خان کے باہر آنے تک کچھ نہ مانیں، دھرنا ڈی چوک پر ہوگا۔
اسلام آباد احتجاج میں شریک مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے کہا کہ پلان تب تک نہیں تبدیل ہوگا جب تک خان آکر ہمیں کچھ بتا نہ دیں۔ جو بھی دباؤ ہو، جب تک خان باہر عوام میں نہیں آ جاتے، خان نے کہا تھا اگر میں اندر سے کچھ بھی کہوں تم لوگوں نے نہیں ماننا، جب تک خان باہر آکر ہمیں نہ کہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ریڈ زون نہیں جائیں گے، ہم ڈی چوک پر دھرنا دیں گے۔ جب ڈی چوک پر پہنچیں گے تو تب خان کا اگلا لائحہ عمل بتائیں گے۔ انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ آپ پرامن طریقے سے جائیں، انتظامیہ بھی پرامن رہے ہمارے بچوں، بڑوں اور بھائیوں کو کچھ نہ کہیں، امید ہے سب ان کا خیال کریں۔