آج کا احتجاج پی ٹی آئی کا نو مئی کے بعد ایک اور بلنڈر ہے: طلال چوہدری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آج کا احتجاج پی ٹی آئی کا 9 مئی کے بعد ایک اور بلنڈر ہے حکومت کی بہترین حکمت عملی سے مظاہرین منتشر بھی ہوئے اور لاشیں بھی نہیں گریں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ تاثر پیدا کیا گیا کہ حکومت ناکام ہوگئی ہے لیکن ایک بار بار یہ اپنے کارکنوں کو اکیلا چھوڑ کا بلٹ پروف گاڑیوں میں فرار ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ کل ان سے مذاکرات بھی کیے گئے جسے انہوں نے کمزوری سمجھا، یہ نومئی کے بعد ایک اور بلنڈر ہے، اب پی ٹی آئی کو اتنا نقصان ہوگا جتنا 2014 کے ناکام دھرنے کے بعد ہوا تھا۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اب بات چیت نہیں ہوگی، قانون نافذ کیا جائے گا، انہوں نے توڑ پھوڑ کی ہے، نقصان پہنچایا، حکومت ان کو سزا دینے کی کارروائی کرے گی۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں سیاسی سوچ رکھنے والے بھی شاید اس ٹولے کے ساتھ نہ رہ سکیں،