کارکن بھاگ نکلے لیکن بشریٰ بی بی اب بھی اسلام آباد ہی میں ہیں، مریم وٹو کا دعویٰ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم وٹو نے دوعویٰ کیاہے کہ کریک ڈاؤن شروع ہوتے ہی کارکنان بھاگ نکلے لیکن بشریٰ بی بی اب بھی اسلام آباد میں ہیں۔
اپنے ایک بیان میں مریم وٹو نے کہا کہ کریک ڈاؤن شروع ہوتے ہی اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکن بھاگ نکلے مگران کی بہن بشری بی بی اب بھی اسلام آباد ہی میں ہیں۔
بیان دیتے ہوئے مریم وٹو انتہائی جذباتی ہوگئیں انکی آواز بھر آئی، روہانسی آواز میں اپنی بات جاری رکھی۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی ڈٹی ہوئی ہیں وہ اپنے شوہر کی رہائی کیلئے جدوجہد کرتی رہیں گی۔
مریم ریاض وٹو کے ویڈیو بیان کے وقت اسلام آباد پی ٹی آئی مظاہرین سے خالی ہو چکا تھا۔
خیال رہے کہ اب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کےخاندانی ذرائع نے تصدیق کردی ہے کہ علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا پہنچ چکے ہیں جبکہ بشریٰ بی بی کے خیبرپختونخوا پہنچنے کی بھی غیر مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ علی امین اور بشریٰ بی بی دونوں محفوظ ہیں۔