اسلام آباد کے پیٹرول پمپس کے پاس کتنے دن کا ایندھن باقی ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہر میں راستوں کی بندش کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں۔
یاد رہے کہ آئل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے منگل کو اپنے ایک بیان میں لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایندھن کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ جڑواں شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں کی بندش کے باعث پیٹرول اور ڈیزل ٹینکروں کی نقل و حمل متاثر ہو رہی ہے۔
تاہم ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ شہر بھر کے پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کا 5 سے 6 روز کا اسٹاک موجود ہے۔