اسلام آباد
احتجاج کے خاتمہ پر اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کے آثار
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے خاتمے کے ساتھ ہی بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے مثبت آغاز کے بعد 100 انڈیکس پر چھائی مندی ختم ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات اپوزیشن کا احتجاج ختم ہونے پر اسٹاک ایکسچینج نے بہتری دکھائی ہے اور 100 انڈیکس میں کاروبار پر چھائی مندی میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔
بدھ کو کاروبار کے مثبت آغاز کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 3 ہزار 618 پوائنٹس کے اضافے سے 98 ہزار 192 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے، جو آج صبح سے جاری کاروبار کے دوران 98 ہزار 315 پوائنٹس کی بلند سطح تک پہنچ گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس 98 ہزار 574 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔