کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

شہر قائد کی فضاوں پر جمعرات اور جمعے کو ہلکی دھند چھا سکتی ہے


کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد کی فضاوں پر جمعرات اور جمعے کو ہلکی دھند چھا سکتی ہے جس کے سبب حدنگاہ متاثر ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق جمعے کو شہر کا مطلع جذوی طور پر ابرآلود بھی ریکارڈ ہو سکتا ہے، اگلے 48 گھنٹوں کے دوران کم سے کم پارہ 18 ڈگری ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 80 سے 90 فیصد جبکہ شام کے وقت 40 سے 60 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
دن کے پہلے نصف میں شہر پر بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں اثرانداز ہوسکتی ہیں جبکہ شام میں مغربی اور جنوب مغربی سمت سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔
صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم خشک اور راتیں خنک رہنے کا امکان ہے۔