بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ صحت کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس

صحت اور تعلیم کے مسائل کا حل نکل آئے تو عوام کے 80 فیصد مسائل حل ہوجائیں گے‘وزیر اعلیٰ بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ صحت کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس ۔صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکرٹری صحت مجیب الرٰحمان، ڈی جی ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر امین خان مندوخیل کی شرکت ۔وزیر اعلٰی بلوچستان کی محکمہ صحت میں میرٹ پر تعیناتیوں کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت۔
خلاف میرٹ بھرتی کرنے اور بھرتی ہونے والے افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔جامع اصلاحات کے نتائج نظر آنے چاہئیں۔صحت اور تعلیم کے مسائل کا حل نکل آئے تو عوام کے 80 فیصد مسائل حل ہوجائیں گے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاہے کہ بلوچستان میں ڈھائی لاکھ “سرکاری بابو ” تعینات ہیں ، سروس ڈلیوری کا نظام اطمینان بخش نہیں۔صحت کے شعبے کے لیے مختص وسائل کا فائدہ عام آدمی کو ملنا چاہیے۔اصلاحات کے آڑے آنے والے مافیاء کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
بات چیت کا دروازہ کھلا ہے اصلاحات پر جنہیں تحفظات ہیں آئیں بات کریں۔احتجاج کی آڑ میں مفاد عامہ کے امور میں رکاوٹیں ناقابل برداشت ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *