متحدہ عرب امارات:غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو واپسی کے لیے محفوظ راستہ دینے کا اعلان

وہ وطن واپس جانے کے خواہش مندوں کے لیے آن لائن ایگزٹ پرمٹ کی سہولت جاری


متحدہ عرب امارات (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کی حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو اپنے ملک واپسی کے لیے محفوظ راستہ دینے کا اعلان کردیا۔
یو اے ای میں جن غیر ملکیوں کے اقامے یا ورک پرمٹ ایکسپائر ہو چکے ہیں اور وہ وطن واپس جانے کے خواہش مند ہیں۔ ان کی سہولت کے لیے آن لائن ایگزٹ پرمٹ کی سہولت جاری کی گئی ہے۔
آن لائن سروس کے تحت غیر قانونی مقیم افراد کو چودہ دن کی مہلت دی جاتی ہے۔ اس دوران وہ ملک چھوڑ سکتے ہیں یا دستاویزات کو درست کرکے اپنا قیام بڑھا سکتے ہیں۔ یہ سروس اکتیس دسمبر تک میسر رہے گی۔