مین کنٹینر کا ساؤنڈ سسٹم اور لائٹس کیوں بند کی گئیں؟ علیمہ خان نے بڑا بیان دیدیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اہم بیان جاری کردیا۔
سابق وزیر اعظم اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ شام ہوتے ہی مین کنٹینر کا ساؤنڈ سسٹم اور لائٹس کیوں بند کردی گئیں، ساؤنڈ سسٹم اور روشنی نہ ہونے کے باعث مکمل اندھیرے میں عوام کو ہدایات جاری ہوئیں نہ کوئی رہنمائی فراہم کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ساری شام کنٹینر پر روشنی اور آواز کے چلانے کی درخواست کی لیکن ہدایات دینے والے لوگوں کی طرف سے کوئی جواب نہ آیا۔