حریم شاہ اور ہمایوں سعید کی پرانی ویڈیو وائرل


لاہور(قدرت روزنامہ)شوبز دنیا کی متنازع شخصیت، حریم شاہ، اور معروف اداکار ہمایوں سعید کی ایک پرانی ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
سنو نیوز کے مطابق ویڈیو میں دونوں کو ایک دفتر میں تصاویر اور ویڈیوز بنواتے دیکھا جا سکتا ہے، جس نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔ حریم شاہ، جو حالیہ عرصے سے برطانیہ میں مقیم ہیں، متعدد سیاست دانوں اور مشہور شخصیات کے ساتھ اپنی ویڈیوز کی وجہ سے ماضی میں تنازعات کا شکار رہی ہیں۔ ان کے ساتھ مفتی قوی، شیخ رشید، فاروق ستار، اور فیاض الحسن چوہان سمیت دیگر مشہور شخصیات کی ویڈیوز بھی وائرل ہو چکی ہیں۔ حریم شاہ کی پاکستان کے دفتر خارجہ اسلام آباد میں بنائی گئی ویڈیوز بھی کافی مشہور ہوئیں، جنہوں نے نہ صرف سوشل میڈیا پر بلکہ مختلف حلقوں میں بحث کو جنم دیا۔ ان ویڈیوز نے کئی سوالات اٹھائے، تاہم حریم شاہ نے ان تنازعات کو اپنی شہرت کا ذریعہ بنایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

حریم شاہ اور ہمایوں سعید کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار نے ٹک ٹاکر سے کافی محتاط رویہ اپنایا۔ ویڈیو میں ہمایوں سعید خاموشی سے تصاویر اور ویڈیوز بنواتے نظر آ رہے ہیں جبکہ وہ حریم شاہ سے فاصلہ بھی رکھتے دکھائی دیتے ہیں۔
یہ ویڈیو اکتوبر 2020 ء میں پہلی بار وائرل ہوئی تھی جب حریم شاہ کی دیگر سیاست دانوں اور مشہور شخصیات کے ساتھ ویڈیوز منظر عام پر آئیں۔ ویڈیو میں حریم شاہ نے سیاہ شلوار قمیض جبکہ ہمایوں سعید نے پینٹ شرٹ پہن رکھی ہے۔ اس وقت بھی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کی تھی۔
ویڈیو دوبارہ وائرل ہونے پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کچھ نے اسے معمول کی بات قرار دیا جبکہ دیگر نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ ہمایوں سعید کا محتاط رویہ قابلِ تعریف تھا۔
حریم شاہ اور ہمایوں سعید کی ویڈیو کا دوبارہ وائرل ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ سوشل میڈیا پر پرانی ویڈیوز بھی عوام کی توجہ حاصل کر سکتی ہیں۔ حریم شاہ کی ماضی کی شہرت اور تنازعات اس ویڈیو کی مقبولیت میں اضافے کا سبب بنے ہیں۔