فن و ثقافت شوبز

عمر کی پرواہ کیے بغیر درست ساتھی ملنے پر شادی کرلینی چاہیے، پاکستانی اداکارہ کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)مقبول اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں عمر کی پرواہ کیے بغیر درست ساتھی ملنے پر شادی کرلینی چاہیے۔مریم نفیس نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’گپ شب‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔پروگرام میں بات کرتے ہوئے مریم نفیس نے انکشاف کیا کہ شوبز انڈسٹری میں ان کے چند ہی دوست ہیں جو پہلے سے ہی ان کے دوست تھے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں یہ سیکھا ہے کہ ہر کوئی ہر کسی کا دوست نہیں ہوتا، ہر کسی سے مختلف تعلقات ہوسکتے ہیں لیکن دوستی نہیں ہو سکتی۔اداکارہ کے مطابق لازمی نہیں کہ ساتھ کام کرنے والے افراد بھی دوست ہوں، وہ اچھے کام کرنے والے ساتھی ہوسکتے ہیں لیکن دوست نہیں ہوسکتے۔مریم نفیس کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں خاندان اور ایک دوسرے سے انتہائی مخلص دوستی والی کوئی بات نہیں، تصاویر اور ویڈیوز میں صرف دکھاوا ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں ان کے جو چند دوست ہیں، وہ ان کے پہلے سے ہی دوست تھے۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایک بار انہیں فلم میں کام پیش کش ہوئی تھی اور انہوں نے کام کرنے کی حامی بھی بھری تھی لیکن کورونا کی وجہ سے مذکورہ فلم ہی نہ بن سکی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *