نوجوان کسی بھی معاشرے کا سرمایہ ہیں ہم اپنے نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لئے کوشاں ہیں،سرفراز بگٹی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کا سرمایہ ہیں ہم اپنے نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لئے کوشاں ہیں پہلے روز وعدہ کیا تھا کہ نوکریاں نہیں بیچنے دیں اور آج بھی اس وعدے کی تکمیل کر رہے ہیں ہیں ان خیالات کا انہوں نے بیوٹمز یونیورسٹی میں منعقدہ جاب فئیر کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ جاب فئیر میں 4 ہزار سے زائد طلباء کی رجسٹریشن میرے لئے باعث اطمینان ہے بیوٹمز یونیورسٹی اور تقریب کے معاونت کاروں کا مشکور ہوں
جنہوں نے نوجوانوں کو یہ پلیٹ فارم مہیا کیا نوجوان کسی بھی معاشرے کا سرمایہ ہوتے ہیں بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں جنہیں صرف مواقع ملنے کی ضرورت ہے بلوچستان کے باصلاحیت نوجوان ہماری توجہ کا مرکز ہیں ہم ان نوجوانوں کو قریب لائیں گے جوایک پروپیگنڈہ کی وجہ سے ریاست سے دور ہیں ایسے نوجوانوں کے مسلئے ناصرف سنے گے بلکہ انہیں حل بھی کریں گے ہم نے اپنے نوجوانوں سے وعدہ کیا تھا کہ انکی نوکریاں بیچنے نہیں دیں گے آج ہم اپنے اس وعدے کی تکمیل کر رہے ہیں ہماری اولین کوشش ہے کہ تمام بھرتیاں میرٹ پر ہوں اور اس میں کوئی کوتاہی قابل قبول نہیں ہوگی۔