کسی صوبے کو احتجاج کے لیے مجبور نہ کیا جائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمیعت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کسی بھی صوبے کو احتجاج کے لیے مجبور نہ کیا جائے، ہم نے پورے ملک میں احتجاج کیے مگر پرامن رہے۔ کارکنان کو جدوجہد کا پر امن راستہ دکھانا چاہیے۔
مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہیں، جمیعت علما اسلام (ف) صوبائی خودمختاری پر یقین رکھتی ہے، مسائل کا حل ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے نکالا جاتا ہے۔
سربراہ جمیعت علما اسلام نے کہا کہ تحریک انصاف کو احتجاج کا جے یو آئی نے نہیں کہا، رہائی وغیرہ کے لیے بات چیت ہو تو راستے نکل آتے ہیں، اگر کوئی زبردستی احتجاج کرے گا تو ریاست حرکت میں آئے گی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بات چیت کے لیے سنجیدہ ہونا ضروری ہے، کارکنان کو وہ راستہ دکھانا چاہیے جو پرامن ہو، ہم سب ایک قوم ہیں تمام معاملات اتفاق رائے سے ہونے چاہییں۔